پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کیے۔

 

کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی 18 ویں سینچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز اسکور کیے۔ آغا سلمان 58، شان مسعود 44، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 اور فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی 23 اور محمد حارث 17 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 جبکہ بین لسٹر اور اِیش سودی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.