خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے خاتون استاد کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا پر پرچہ کاٹ دیا۔

مکمل انکوائری کے بعد غیر قانونی قابض سات افراد کے خلاف پرچہ درج کیا گیا جن میں ارشد علی، محمد عثمان، ایس سی او لینڈ ریکارڈ سینٹر ملتان ندیم لودھی، رجسٹری برانچ کے جونیئر کلرک ندیم چٹھہ بھی نامزد ہیں۔

خاتون استاد کے ملتان آفیسرز کالونی میں پلاٹ پر قبضہ مافیا مسلط تھا۔ ریٹائرڈ ٹیچر عذرا ظفر نے ٹویٹر پر فریاد کی تو ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

قبضہ مافیا نے خاتون ٹیچر کے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ کر کے اپنا دفتر بنالیا تھا، خاتون نے ٹویٹر پر قبضہ مافیا کے خلاف اپنی درد بھری داستان لکھی تھی۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر وٹو نے خاتون ٹیچر سے رابطہ کرکے حقائق معلوم کئے، خاتون سے پراپرٹی کی دستاویزات منگوا کر انکوائری شروع کی گئی تھی، دستاویزات کی چھان بین سے قبضہ مافیا کی جعلسازی واضح ہوگئی، چھان بین کے بعد خاتون کی مدعیت میں پرچہ درج کر لیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ قبضہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی، قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاؤن جاری ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.