بھارت میں انتہا پسندوں کا فلم’ پٹھان‘ کیخلاف احتجاج مسلسل جاری
ممبئی: بھارت میں انتہا پسندوں کا فلم’ پٹھان‘ کیخلاف احتجاج مسلسل جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بجرنگ دل، ویشوا ہندو پریشد کے انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کیا۔ احمد آباد کے شاپنگ مال میں انتہا پسندوں نے فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹرز پھاڑ دیے اور نعرے لگائے۔انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی گجرات میں اسکریننگ نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوا ہے، مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔