’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘ شاہ رْخ خان کا ریٹائرمنت کے مشورے پر ناقد کو کرارا جواب

0 98

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رْخ خان نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے پر ایک ناقد کو کرارا جواب دیدیا کہا بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے ۔ ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کے ایک سیشن میں کنگ خان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیئے تنقید سے گریز کریں، ادا کار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آیئے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب، سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں ۔

’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘ شاہ رْخ خان

سوال جواب کہ اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انکی آمدنی ساتھی اداکاروں کے حوالے سے سوالات کئے وہیں چند ناقدین نے منع کرنے کے باوجود بھی انہیں فلم پٹھان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے شاہ رْخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف نے لکھا کہ ’پٹھان پہلے ہی تباہی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو‘۔جس پر کنگ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑوں سے ایسے بات نہ کرنے کی ہدایت کی، اداکار نے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے ‘۔ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہر دن پیار بیشمار کماتا ہوں۔ایک ٹوئٹر صارف نے دیپیکا پڈوکون کے بارے میں بھی سوال کیا کہ دیپیکا کے بارے میں ایک لفظ بولیں، جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ دیپیکا بہت اچھی ہیں وہ ناقابلِ یقین ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.