کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی

0 67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی کی بناء ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور تین بیٹیاں چل بسیں ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

 کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے گھر میں یہ دردناک واقعہ گھریلو کشیدگی کے سبب پیش آیا جس کے بعد امدادی ادارے نے میتیں بی ایم سی اسپتال منتقل کردیں، زہر پینے کے بعد ماں اور تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں تاہم ایک بچی ابھی زندہ ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

کوئٹہ میں ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی

امدادی ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 ماہ سے خودکشیوں کی تعداد میں کئی گناء اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش ناک امر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.