عمران خان کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین تحریک انصاف کی بجائے اب سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے، ذرائع
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے ، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے ، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.