نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے، وزیراعظم

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو 30 سال سے جانتا ہوں، ان پر عذاب آتا دیکھا ہے اور یہ ہمارے لیے عبرتناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نئی روایات قائم کرے گی، کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جس نے مجھ سے زیادہ اس علاقے کو دیکھا ہو، یہاں کے تمام مسائل کو جانتا ہوں، جس رخ پر گلگت بلتستان کو ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، صوبائی اسٹیٹس پر فوری کام کریں گے تاکہ احساس محرومی دور کی جائے، نئے سیٹ اپ پر تفصیل سے کام ہوگا،کمیٹی بٹھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.