لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 لاہور: غازی آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

 لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.