داکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے جواں سال بیٹے کو تھپڑ جڑ دیا

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو یہ جان کر بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی کہ ان کا بیٹا بنا میک اپ کے ان کی ویڈیو بنارہا ہے۔

ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے ان کی ویڈیو اس وقت بنائی جب وہ خود اپنے بالوں کی کاٹ چھانٹ میں مصروف تھیں۔ ارچنا کو جب پتا چلا کہ آیوشمان ان کی ویڈیو بنارہے ہیں تو وہ غصہ ہوگئیں اور ایک زور دار تھپڑ بیٹے کو جڑ دیا۔

ارچنا اور آیوشمان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کپل شرما شو کی جج ہاتھ میں قینچی لیے ایک آئینے کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ایک ڈسٹ بن بھی میز پر رکھا ہوا ہے۔

ارچنا کہتی ہیں، ‘مجھے لگتا ہے کہ میں نے زیادہ ہی کاٹ لیا ہے۔ مزید کاٹا تو گنجی ہوجاؤں گی۔’

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے جب وہ آیوشمان کی جانب دیکھتی ہیں تو انہیں کیمرا دیکھ کر ایک مختصر جھٹکا لگتا ہے، اور وہ بیٹے کی جانب لپکتے ہوئے کہتی ہیں ‘تم ریکارڈنگ جاری نہیں رکھ سکتے…’ ساتھ ہی ویڈیو ختم ہونے سے پہلے ایک زوردار تھپڑ کی آواز سنائی دیتی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں، ‘ماں کا تھپڑ (دل اور ہنسنے والی ایموجیز) کیا اپنی ماں کو ناراض کرنے سے بڑھ کر کوئی اور مزہ ہے؟’ لکھا ہوا تھا۔

 

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.