بابر اعظم کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دینے کے حامی :شاداب

0 175

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے حتمی الیون کے انتخاب کے پیچھے کپتان بابراعظم کی فلاسفی بتادی۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں طویل رنز دینا چاہتا ہے ۔ شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم حتمی لائن اپ سے متعلق میرے مشورے کو قبول کرتا ہے کیونکہ ہم باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ان کا ہے کیوں کہ انھوں نے ہی ٹیم کو میدان میں اتارنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ہیں لیکن اچھی ٹیم بنانے کیلئے آپ کو انہیں ٹیم کے ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بابراعظم باقاعدگی سے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کو اعتماد دیتا ہے ، وہ ہر ممکن حد تک ایک ہی ٹیم کھلانے کی کوشش کرتا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ سیزن کے دوران ابوظہبی کی شدید گرمی میں کھیلنا مشکل ہوگا لیکن وہ پیشہ ور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اس کا مقابلہ کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.