وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس کارکردگی نہیں اس لیے وہ جلسے جلوس کررہی ہیں : سراج الحق

0 174

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جیکب آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس کارکردگی نہیں اس لیے وہ جلسے جلوس کررہی ہیںانہوں نے ایک تماشہ لگایا ہوا ہے جس سے غریب اور بھوکے عوام کا کوئی تعلق نہیں اگر ان کے پاس کارکردگی ہوتی وہ اپنی کارکردگی سامنے رکھتی، شہزادوں کی سیاست کے بجائے اب غریب عوام کی بات ہونی چاہئے، عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ہے۔ وہ اسلام آباد سے فلائٹ ملتوی ہونے کے بعد براستہ روڈ جیکب آباد آتے ہوئے جیکب آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو اسلام آباد سے جیکب آباد پہنچنا تھا جہاں انہیں جماعت اسلامی کے ضلع امیر حاجی دیدار لاشاری کے بیٹے سلمان لاشاری کا نکاح پڑھوانا تھا اور پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن جہاز کی پرواز ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کے طے شدہ پروگرام ملتوی کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے پاس کوئی کارکردگی ہوتی تو وہ عوام کو جلسے جلوس کے دکھانے کے بجائے اپنی کارکردگی سامنے رکھتے لیکن انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا موجودہ جاگیرداری سیاست میں غریب عوام سے ووٹ اور سپورٹ لینے کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں عام آدمی کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان جاگیرداروں کی سیاست کے بجائے اپنی تقدیر بدلنے کے لیے سوچیں ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے مسائل کا حل نہ جرنیلوں کے نظام میںہے اور نہ مسائل کا حل ظالم جاگیرداروں کے نظام میں ملک کو اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے جس میں عدل اور انصاف ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ عدم اعتماد کے بجائے نئے انتخابات ہونا چاہئے عدم اعتماد سے پہلے ان پارٹیوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے اس لیے عوام پر اعتماد کرتے ہوئے نئے انتخابات کرائیں جائیں تاکہ وہ آئندہ حکومت کا چناؤ کریں اور عوام کو حق دیا جائے کہ وہ کس پر اعتماد کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تینوں بڑی پارٹیوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ہے اور ان کے دھرنے عوام کے لیے نہیں بلکہ کرسی کے لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں 101دھرنوں کو اعلان کیا ہے اس وقت ملک میں اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہی ہے جو عوام کے لیے لڑ رہی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.