عمران عباس نے بھارتی فلم ’عاشقی 2‘ کی آفر کیوں قبول نہیں کی۔۔؟

0 114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:پاکستان کے اداکار و سُپر ماڈل عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر یہ فلم وہ مصروفیت کے سبب نہیں کر سکتے تھے۔

خوبصورت، تیکھے نین نقش اور بہترین خد و خال کے مالک عمران عباس متعدد بار دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہر ست میں اپنا نام شامل کرواچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی مقبولیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔عمران عباس کے سوشل میڈیا فینز اُنہیں دنیا بھر سے محبت بھرے پیغام بھیجتے ہیں اور اُنہیں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر فالوو بھی کرتے ہیں۔عمران عباس سے متعلق عوام میں کئی شک و شبہات عام پائے جاتے ہیں جن پر انہوں نے حال ہی میں بات کر کے خود کی شادی اور خوبصوت دکھنے کے لیے لپ اسٹک کے استعمال سے متعلق سب افواہیں رد کر دیں ہیں۔عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔اس دوران عمران عباس نے جہاں متعدد سوالات کے جوابات دیئے وہیں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’عاشقی 2‘ کی آفر ہوئی تھی مگر وہ اس سے قبل ہی بھارتی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم سے متعلق ڈیل کر چکے تھے۔عمران عباس نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ اُن کی ڈیل صرف ذبانی ہی تھی مگر وہ ذبان کے پکے ہونے کے سبب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کا معاہدہ قائم رکھا اور عاشقی 2 کی پیشکش قبول نہیں کی، حالانکہ انہیں فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے بار بار آفر سے متعلق سوچنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔عمران عباس کا شو کے دوران کہنا تھا کہ وہ ذبان کے بہت پکے انسان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بار جو ذبان کسی کو دے دی جائے تو پھر معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.