بغاوت کیس: شہباز گل عدالت میں پیش، فردِ جرم پھر موخر ہوگئی

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سالگرہ مبارک ہو آپ کو،شہبازگل، مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو،جج کا شہبازگِل سے مکا لمہ
اسلام آباد:اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل پر اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے ملزمان کو ہفتہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ ہفتہ کو سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شہباز گِل اور ان کے وکلا قیصر امام اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ شہبازگِل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سالگرہ مبارک ہو آپ کو‘، جواب میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ ’مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو۔جج نے شہبازگِل سے استفسار کیا کہ ’آپ تو بیرون ملک جارہے ہیں‘، اس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ ’آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جارہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام ہے آپ کو۔جج نے استفسار کیا کہ ’بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟‘شہباز گِل نے جواب دیا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں‘، اس پر طاہر عباس سِپرا نے شہبازگِل کو لقمہ دیا کہ آپ نے کون سا پیدل جانا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل سے استفسار کیاکہ آپ کی چار ہفتوں کی لاہور ہائیکورٹ سے ملنے والی مہلت کب سے شروع ہو رہی ہے، اس پر ،شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ جب ملک سے جاؤں گا اس دن سے شروع ہو گی،ملزم کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، اس پر عدالت نے درخواست لکھ کر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔بعدازاں عدالت نے شہبازگِل پر فردجرم ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے اْن کے خلاف کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.