وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کپ کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی

0 152

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کپ کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کرکٹ ٹیم کو اتنی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اس عظیم کامیابی پر ٹیم کے کپتان یاسر شاہ ودیگر کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمپئن شپ کی اہم بات بلوچستان کے کھلاڑیوں حسیب اللہ، عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ کی ٹیم میں شرکت اور بہترین کارکردگی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اہلیت ثابت کی دونوں کھلاڑیوں کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی سے ملک کو بہترین بیٹسمین مل سکتے ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی سی بی ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ہر سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑی ہمیشہ نظر انداز ہوتے رہے ہیں وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حسیب اللہ ، عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ آئندہ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.