چیف جسٹس پاکستان کا مندر جلانے کے واقعے کا ازخود نوٹس، رپورٹ طلب

1 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد سے اقلیتی رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملاقات کی اور خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعہ سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو واقعہ کی تفصیلات 4 جنوری 2021 تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، عدالت عظمیٰ میں اس حوالے سے باقاعدہ سماعت 5 جنوری 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں ہندؤں کا مندر جلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
1 Comment
  1. […] چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.