نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0 103

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح

دبئی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 111رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر نمایاں رہے. کپتان کین ولیمسن 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

مارٹن گپٹل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

بھارت کی جانب سے دونوں وکٹیں جسپریت بمراہ نے لیں.

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے.

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، اِیش سودھی نے دو جبکہ ٹِم ساؤتھی اور ایڈم ملنے نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

بہترین بولنگ کرنے پر اِیش سودھی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.