شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیاوراموٹرسائيكل كار، ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی

0 141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: شوہر نے بيوی كو اس کی سالگرہ پر تحائف ميں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ كار، موٹرسائيكل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔ 

 پتوکی ميں  منائی گئی انوكھی سالگرہ میں شوہر نے دنياوی كہاوت كو حقيقت ميں  بدلتے ہوئے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے اپنی بيوی نائلہ ناصر کی سالگرہ كے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سیکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام افراد اس وقت حیران ہوگئے جب ناصر عرفات نے بیوی کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو كار، موٹرسائيكل اور ہیرے کی انگھوٹھی بھی تحفتاً پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر شوہر کو داد دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.