ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی، ترجمان
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ روزایف آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی جو کہ بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے