محکمہ صحت بلوچستان کی بہتری کے لئے ہیلتھ کمیشن قائم

0 123

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئٹہ: بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ صوبے میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، صوبے کے کسی بھی علاقے میں وبائی صورتحال میں ای پی آئی کی تربیت یافتہ ٹیمیں کوئٹہ سے بھجوائی جاتی ہیں، خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی بروقت رجسٹریشن کی جا رہی ہے، اس حوالے سے بیک لاک ختم کردیا گیا ہے، کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو اب محض رجسٹریشن کے لئے دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.