لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

0 106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ کراچی کنگز نے صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو آج موقع دیا ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ اور محمد الیاس

لاہور قلندرز اسکواڈ

فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اب تک دو میچز کھیلے، جن میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دی جبکہ کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.