امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرکے شوہر پر حملہ، شدید زخمی

0 80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سان فرانسسکو : امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر ہتھوڑے کے وار کر ڈالے جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آورنے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائش گاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس اہلکار حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔سان فرانسسکو پولیس کا کہنا ہے جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر پہنچے تو حملہ آور ہتھوڑے سے وار کر رہا تھا جسے پولیس نے فوری طور پر روک کر گرفتار کر لیا۔حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے اورکہاکہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا۔ نینسی پلوسی واقعہ کے وقت واشنگٹن میں تھیں۔نیسنی پلوسی کے شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی سرجری کی گئی۔ جسکے بعد انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ واضع رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر82 سالہ نینسی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن ہیں۔ نینسی پلوسی اور پال کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.