بیوی کو گاڑی سے کچل کر مارنے کی کوشش، بالی وڈ پروڈیوسر کمل کشور گرفتار

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی: بھارت کے فلم پروڈیوسر کمل کشور کو سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد اہلیہ یاسمین کو کچل کر مارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 اکتوبر ممبئی کے پوش علاقے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں فلمساز کمل کشور مشرا نے اہلیہ کو گاڑی کے نیچے کچل کر مارنے کی کوشش کی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلمساز کی اہلیہ نے انہیں گاڑی میں کسی اور ماڈل گرل کے ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد وہاں سے فرار ہونے کیلئے گاڑی بھگا دی تھی اور ان کی اہلیہ گاڑی کے نیچے کچل کر زخمی ہوگئیں، ان کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی تھی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب پولیس نے بالی وڈ فلمساز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.