بلوچستان بلدیاتی انتخابات، چمن کے پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپ لڑ پڑے

0 128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، چمن میں خواتین کے وارڈ نمبر 1 پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر دو گروپ لڑ پڑے۔

پولنگ عملے پر اعتراضات کے باعث تصادم ہوا، ایس پی چمن محمد علی کاسی پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب سبی میں شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کیلئے سائے یا پینے کے پانی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نصیر آباد ڈویژن میں شدید گرمی میں انتظامیہ کی جانب سے ووٹرز کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات نظر نہیں آرہے۔

صوبہ کے دوسرے بڑے شہر کیچ المعروف تربت 101 پولنگ اسٹیشنز ایک بھی ایسا نہیں جو نارمل ہو۔ 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسل اور 6259 وارڈز میں 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی جنرل نشستوں پر 132 خواتین بھی امیدوار ہیں، 5226 پولنگ اسٹیشنز میں 2034 حساس ترین، 1974 حساس اور 1218 نارمل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.