لسبیلہ: کوچ کھائی میں گرنے سے 41 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبیلہ: بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران ابتدائی طور پر 12 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اب تک 40 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 4 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اے سی بیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.