پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی، پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

0 100

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جڑانوالہ :پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، جڑانوالہ کے مختلف پیٹرول پمپس پر دو ہزار سے زائد پیٹرول نہیں دیا جا رہا،فیصل آباد میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیںِ رحیم یار خان میں بھی پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہے۔ بہاولپور میں چند کھلے پیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ادھر لاہور میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ کھلے پیٹرول پمپس پرشہریوں کا بے پناہ رش ہے۔فیصل آباد میں بھی پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کا رش ہے۔پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔اس معاملے پر متعلقہ حکام کا ردعمل فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.