امریکہ میں برفانی طوفان اور مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک ہوگئے

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیو یارک:امریکہ میں جاری برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث نظام زنگی معطل ہو گیا ہے۔ جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو ا?ج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں ا?ج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں ا?ج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.