مدینے میں تیز رفتار ٹرک نے گاڑیوں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض: مدینہ میں تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینے کی مرکزی اور مصروف شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔

ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.