متحدہ لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پرآج یوم سیاہ منایا جائے گا

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ایری گیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماوں عطاء اللہ خان سمالانی،نعمت اللہ کاکڑ،نیک محمدکاکڑ، محمد عاصم اوردیگر نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اتوار کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علی بخش جمالی نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوششیں شروع کیں جو آج تک جاری ہیں ہم نے کابینہ کے دو سال مکمل ہونے پر مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی سطح پر مرکزی الیکشن کا اعلان کیا جائے توانہوں نے صاف انکار کردای اور کہا کہ پہلے زونوں کے انتخابات کرائے جائیں گے اسکے بعد زونوں کے صدر اور جنرل سیکرٹریز ایری گیشن آفس کوئٹہ آکر مرکزی صدراور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے چار زونوں نے درخواست دی کہ ہمیں آئین کی کاپی دے دو تو انہوں نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد آئین کی کاپی دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پروموشن میں سینیارٹی کو پامال کرکے اپنے عزیز و اقارب اور من پسند افراد کو نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ لیبر فیڈریشن نے اتوار کو عہدیداروں کی حلف برداری کا اعلان کیا ہے جس کی ایری گیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن مذمت کرتی ہے اور اتوار کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.