پاکستان اور روس کے مابین گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان اور روس کے درمیان کراچی سے قصور (لاہور) گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ منصوبے کے پر عملدرآمد کے لئے آئندہ ماہ سے کام شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے کراچی سے قصور (لاہور) گیس پائپ لائن منصوبے شیئرہولڈرز ایگریمنٹ (ایس ایچ اے) اور سہولت کاری کے معاہدے (ایف اے) پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایس ایچ اے اور ایف اے کے مسودوں کا تبادلہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے جبکہ ان پر 17 ستمبر کو باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر 3 روزہ تکنیکی سیشن جمعرات کو اختتام پذیر ہوا جس کے بعد فریقین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے منصوبے کیلے تکنیکی جائزوں، منصوبہ بندی کے مختلف مراحل، فیلڈ سروے، جانچ پڑتال اور جائزوں کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے کراچی سے قصور آر ایل این جی منتقل کرنے، ڈیزائن پیرامیٹرز، تکنیکی خصوصیات پر بھی غور کیا۔

11 سو کلومیٹر طویل پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کو سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے والے مجوزہ منصوبوں اور ملتان میں ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن کراسنگ پوائنٹ سے جوڑنے کے لیے مناسب انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

 

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.