بے نظیر بھٹو کی آج 13 ویں برسی ، ہم ظالم نظام کا سامنا کررہے ہیں: زرداری

0 80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی، اس موقع پر جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہو گا جس میں پی ڈی ایم ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر ے گی، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے نوڈیرو ہائوس پہنچ گئے ،بلاول تین روز تک نوڈیرو ہائوس میں قیام کرینگے ، جلسہ سے بلاول بھٹو اور مریم نواز کے علاوہ پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے ،گڑھی خدا بخش جلسہ سے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کا خطاب بذریعہ ویڈیو لنک متوقع ہے ،طبیعت ناساز ہونے پر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے ۔جلسہ میں جے یو آئی (ف) کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا جس میں عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جلسے میں شرکت کے لئے پارٹی وفد کے ہمراہ لاہور سے سکھر پہنچ گئی ہیں، مریم آج نوڈیرو ہائوس میں بلاول سے ملاقات کرینگی، مریم نواز ظہرانہ نوڈیرو ہائوس میں کرنے کے بعد پی پی چیئر مین کے ساتھ ہی جلسہ گاہ پہنچیں گی،کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ، پارٹی کے صوبائی صدور اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری طرف پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاکستان کے عوام کو ظلم اور غربت سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ایک بہتر مستقبل مل سکے ، انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان کے عوام کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ اور عوام کے دلوں پر نقش ہو چکی ہیں،پاکستان میں ہم اس وقت بھی ایک ظالم اور ناانصاف نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس کے خلاف شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی،ہم اس جدوجہد میں کامیاب ہوں گے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کریں گے ، ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کی غربت، بیروزگاری ،ناانصافی سے نجات اور ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کو ان کے 13 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گو کہ جسمانی طور پر وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن وہ جمہوری قوتوں کو متحد رکھنے والی قوت اور پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے لئے رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں، ان کا وژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے ، کیونکہ انہوں نے آمرانہ قوتوں کو للکار کر کہا تھا کہ آپ کسی شخص کو پابند سلاسل تو کرسکتے ہو، لیکن نظرئیے کو نہیں، آپ کسی فرد کو جلاوطن تو کرسکتے ہو، لیکن فکر کو نہیں، انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے اپنا وقت بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی سے لے کر قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانے تک کام کرنے میں صرف کیا، سیاہ طاقتوں نے بالآخر ایک سازش کے تحت انہیں قتل کر دیا، لیکن شہید کرنے کے باوجود وہ اُن سے جیت نہیں سکے ، بلاول نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو ہر قربانی دے کر بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.