بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی اچانک انتقال کرگئے

0 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گروڈنو:بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی 64 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے وزیر خارجہ ا?ج اچانک انتقال کرگئے ہیں، وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے، وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر خارجہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب روس نے ولادیمیر ماکی کی اچانک موت کو گہرا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ روس اور بیلاروس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.