بھارتی پولیس افسر نے اپنے ماتحت اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چھتیس گڑھ:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آرمڈ فورس (سی اے ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کواپنے ماتحت سپاہی نے گولی مار کرقتل کردیا۔ہیڈ کانسٹیبل کو ریاست کے ضلع کانکیر کے ایک سرکاری کالج میں قتل کیاگیا۔پولیس سپرانٹنڈنٹ شلبھ سنہا نے بتایا کہ سی اے ایف کی 11ویں بٹالین کو سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا کیونکہ ضلع میں حال ہی میں بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے کالج میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کانسٹیبل پرشوتم سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل سریندر بھگت کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد پرشوتم سنگھ نے انساس رائفل سے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے سریندر بھگت کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پرشوتم سنگھ نے بعد میں ہتھیار کے ساتھ خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ سینئر عہدیداروں کے سمجھانے کے بعد وہ کمرے سے باہر آیا جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.