سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں انہیں والد کے کردار کرنے چاہئیں، مداح نئی تصاویر دیکھ کر حیران

0 146

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روس: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے مداحوں نے ان کی نئی وائرل تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلومیاں بوڑھے ہوگئے ہیں اب انہیں والد کے کردار کرنے چاہئیں۔

55 سالہ اداکار سلمان خان ان دنوں ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس میں موجود ہیں۔ جہاں وہ فلم کی شوٹنگ کرنے کے علاوہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی کھنچوارہے ہیں۔

سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو سلوبھائی کی تصاویر کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور انہوں نے بالی ووڈ سپراسٹار کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں لہذا اب انہیں ڈیڈی کے کردار کرنے چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں نے سلمان خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سلمان  خان بوڑھے ہوگئے ہیں جب کہ بہت سے لوگ کہتے نظر آئے کہ جوانی چلی گئی ان کی اب انہیں والد کے رول کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی کامیاب ٹائیگر فرنچائز کی تیسری کی فلم کی شوٹنگ کے لیے اس وقت روس میں موجود ہیں۔ فلم میں سلمان خان پہلی دو فلموں کی طرح اس بار بھی بھارتی ایجنٹ ٹائیگر کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ زویا کا کردار نبھائیں گی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا میں کہا جارہا تھا کہ عمران ہاشمی ’’ٹائیگر3‘‘ میں سلمان خان کے مقابل منفی کردار میں نظر آئیں گے تاہم گزشتہ روز عمران ہاشمی نے ’’ٹائیگر3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کردی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.