خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند، زیادہ تر گرلز سکول غیر فعال

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر گرلز سکول غیر فعال ہیں، جس سے متعلق محکمہ تعلیم کی جانب سے دستاویزات خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے داخلے کی شرح زیرو ہونے کی وجہ سے کچھ اسکول بند ہیں،پی پی آئی کے مطابق بیشتر اسکولوں کی عمارت نئی تعمیر کی گئی ہیں جبکہ فرنیچرز کی فراہمی اورا سٹاف کی تعیناتی ابھی نہیں ہوئی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اضلاع ضم میں 443 نئے اسکولز تعمیر کرانے کی درخواست پیش کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.