جنوبی افریقا میں نائٹ کلب سے کم از کم 17 افراد کی لاشیں برآمد

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیپ ٹا ئون: جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں ایک نائب کلب سے کم از کم 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نائٹ کلب میں کم از کم 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔مقامی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کلب میں لاشیں میزوں، کرسیوں اور فرش پر بکھری پڑی تھیں۔ ان کے جسموں پر چوٹ کے کوئی واضح نشان بھی نہیں تھے، پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں، ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشان نہیں، اس لئے ان حالات کی تفتیش کی جارہی ہے جن میں ان افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔بتایا گیا کہ کلب میں مرنے والے نوجوانوں میں اکثریت ان طلبا کی تھی جو ہائی اسکول کے امتحان ختم ہونے کے بعد پارٹی کے لئے پہنچے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.