کوئٹہ واپڈا اور پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کوئیٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈووکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈووکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈووکیٹ نے پولیس اور واپڈا کی غنڈہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح عوام کی تذلیل بند کی جائے اگر کوئی بجلی چوری میں ملوث ہے تو اس کی بجلی کا کنکشن منقطع کیا جائے ناکہ اس طرح عوام کی تذلیل کی جائے۔ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور آئی ایم ایف کا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر مسائل حل …