بلوچستان، حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ، ساڑھے تین ہزار مکانات مہندم، 550 کلومیٹرز پر 9 شاہراہیں تباہ ، 9 برج، 21 ٹیوب ویل اور 16 ڈیمز صفا ہستی سے مٹ گئے
کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں انہوں نے صوبے میں 102 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔

بلوچستان، حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 102 تک  پہنچ گئی

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار مکانات مہندم، 550 کلومیٹرز پر 9 شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 9 برج، 21 ٹیوب ویل اور 16 ڈیمز صفا ہستی سے مٹ گئے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ ایک لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں سے بلوچستان بھر میں 78910 طلبا کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ بارشوں سے مرنے والوں میں 32 بچے اور 28 خواتین شامل ہیں جبکہ شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ممکنا طور پر زیادہ ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومت نے متاثرین کو دس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے بارشوں کے نقصانات کیلئے وفاق سے 50 ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.