چین، شین ژو-14 کے خلاباز وین تیان لیب ماڈیول میں داخل

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ:شین ژو-14 کے خلابازوں نے پیر کی صبح 10 بجکر 3 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے خلائی اسٹیشن کے پہلے لیب ماڈیول وین تیان کا دروازہ کھولا اور اس ماڈیول میں داخل ہوگئے۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب چینی خلاباز مدارمیں لیب ماڈیول میں داخل ہوئے ۔وین تیان ماڈیول اتوار کی سہ پہر لانچ کیا گیا جو پیر کو صبح سویرے 3 بج کر 13 منٹ پر تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے پورٹ پر لنگراندازہوا ۔خلاباز مدارمیں خلائی اسٹیشن کے امتزاج کو کنٹرول کرنے کا رویہ ، چھوٹے میکینکل بازو کی حرکات اور چھوٹے و بڑے بازو کی پیچیدگیوں کی خلا میں آزمائش کریں گے۔وہ ائیر لاک کیبن اور وین تیان کے چھوٹے مکینیکل بازو کو خلا ئی گا ڑی سے با ہر کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے بھی استعمال کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.