یا اللہ میں نے پورے پاکستان کو آپ کی امان میں دیا، ثمینہ پیرزادہ

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو اللہ کی امان میں دے دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یا اللہ میں نے پورے پاکستان کو آپ کی امان میں دیا۔

یا رب العالمین اپنے بندوں کو عقل دے اور دلوں میں نرمی،آمین۔سینئر نامور اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کانا م لئے بغیر لکھا کہ ’میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر۔ لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا‘۔اس سے قبل بھی ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ قائدآعظم کی ساری باتوں پر عمل کر کے ہی پاکستان صحیح معنوں میں ایک خود دار خودمختار آزاد ریاست بن سکتا ہے اور سب سے پہلے آزاد اور منصفانہ الیکشن۔ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ آباد۔ بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.