امریکی ریاست اُوہائیو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوہائیو: امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اُوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں میں نا معلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے لیکر اب تک امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ان واقعات میں 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.