پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے

0 107

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے۔

پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی کے تحفظات برقرار ہیں۔ سابق وزیراعظم نے عدالت پیشی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔ بعدازں شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی گئی، فضل الرحمان نے واضح کہا ہے پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پی ڈی ایم میں اگر کسی نے شامل ہونا ہے تو اس کا اعتماد بحال کرے، پی ڈی ایم ایسا اتحاد نہیں جس سے جب دل چاہا نکل جائیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ادارہ نیب ہے، کابینہ جو مرضی فیصلے کرتی رہے افسران عمل نہیں کرتے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 53 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت بے بنیاد الزامات کے سوا کچھ نہیں کر رہی، کمیشن بنے، رپورٹس بھی آئیں لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے، رنگ روڈ معاملے کی تفتیش کے بعد سب بری الذمہ ہوجائیں گے، استعفیٰ دینے والے قربانی کا بکرا ہیں، استعفیٰ دلوا کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.