مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں متحد ہیں،صالح بھوتانی نے جذبات میں اکر فیصلہ کیا،جام کمال

0 101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سردار صالح بھوتانی کی مزید استعفوں کی پیشن گوئی رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں متحد ہیں سردار حالح بھوتانی نے جذبات میں آکر فیصلہ کیا تاہم پریس کانفرنس میں ہونے والی باتیں نہیں ہونی چائیے تھی ترقیاتی کام نہ ہونے والی باتیں بے بنیاد اور غلط ہیں صوبے میں ہر جگہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، ڈیمز تعمیر ہو رہے ہیں عوام کو ہمارے آپس کے تعلقات سے کوئی غرض نہیں جام کمال نے کہا کہ میری کسی سے کوئی زیادتی اختلافات نہیں، جزبات اورخواہشات سیاست کا حصہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار صالح بھوتانی نے جزبات میں آکر وزارت سے استیفی دینے کا فیصلہ کیا لیکن استعفے کے بعد پریس کانفرنس نہیں ہونی چائیے تھی سردار صالح بھوتانی نے مچھ پر نہیں پوری مخلوط حکومت پر سوالات اٹھا دئیے ترقیاتی کام نہ ہونے والی باتیں بے بنیاد اور غلط ہیں صوبے میں ہر جگہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، ڈیمز تعمیر ہو رہے ہیں عوام کو ہمارے آپس کے تعلقات سے کوئی غرض نہیں، عوام ترقی چاہتے ہیں، کچھ دن پہلے مزید استیفوں کی باتیں چلیں کو غلط ثابت ہوئیں سردار صالح بھاتانی نے استیفی سے متعلق کسی کا نام لیا ہوتا تو اچھا ہوتاغیر ضروری تاثردرست عمل نہیں،اس نے ہر ایک کو شک میں ڈال دیا وزیرعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل پی ٹی آئی سے بلوچستان اور وفاق میں اچھے روابط ہیں سوشل میڈیا پر اختلافات، ناراضگیوں اور استیفوں کی غلط باز گشت ہوتی رہتی ہے واٹس اپ کی سیاست چھوڑ دینی چائیے، یہ تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.