شیخ رشید کے گھر پولیس کا دوبارہ چھاپہ

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا پولیس نے لال حویلی سے عوامی مسلم لیگ کے 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا،گرفتار نوجوان سے پارٹی جھنڈے اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹویٹ
اسلام آباد: شیخ رشید کے گھر پولیس کا دوبارہ چھاپہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لال حویلی سے عوامی مسلم لیگ کے 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا،گرفتار نوجوان سے پارٹی جھنڈے اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی 2 بجے لال حویلی پر پولیس کی بڑی تعداد نے دوبارہ ریڈ کیا ہے اور 6 بے گناہ افراد کو لال حویلی سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ25مئی کو 2 بجے نکلنے والی آزادی مارچ ریلی کا راستہ روکا جا سکے۔دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، جو جتھہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے آرہا ہے اس کو اجازت نہیں دی جاسکتی، اس فتنے کو یہیں پرروکاجائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.