سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

0 173

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، اور صوبائی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن  نے گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ہزار سی سی گاڑی پر 1 لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، جب کہ  2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.