دالبندین، ڈکیتی کرنے والا شخص گرفتار
دالبندین: چاغی پولیس نے دالبندین میں ڈکیتی ڈالنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کی گرفتاری گزشتہ روز نہال خان نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد عمل میں لائی گئی. پولیس کے مطابق اس ڈکیتی میں ملزمان نے ایک گھر سے چار لاکھ روپے نقدی لوٹ لیا تھا. ذرائع کے مطابق پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کررہی ہے تاکہ باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جاسکے۔