شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے

0 74

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قیامت خیز گرمی میں بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات ،رات کے وقت بھی بجلی بند

 اسلام آباد: ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میںنہ صرف دن بلکہ رات کے وقت بھی بجلی بند رکھی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھر مل پاور پلانٹس 520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے۔پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 2 سو 25 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے اور بگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 2 سو 70 میگاواٹ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.