بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 10منٹ کی تاخیر سے پینل چیئرمین عبدالقادر نائل کے زیر صدار ت شروع ہوا

0 142

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آج خوشی کی بات ہے کہ ساڑھے تین سال تک ملک پر مسلط رہنے والے حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان پر کوئٹہ تشریف لائے ہیں،انشاء اللہ اب کوئٹہ کراچی شاہراہ ضرور دورویہ بنے گا:ثناء اللہ بلوچ
اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کورم کی نشاندہی، پانچ منٹ تک کورم کی گنٹھیاں بجائی گئی جس پر پینل چیئرمین نے اجلاس 26اپریل تک ملتوی کردیا

آج خوشی کی بات ہے کہ ساڑھے تین سال تک ملک پر مسلط رہنے والے حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان پر کوئٹہ تشریف لائے ہیں،انشاء اللہ اب کوئٹہ کراچی شاہراہ ضرور دورویہ بنے گا:ثناء اللہ بلوچ
اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کورم کی نشاندہی، پانچ منٹ تک کورم کی گنٹھیاں بجائی گئی جس پر پینل چیئرمین نے اجلاس 26اپریل تک ملتوی کردیا
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 10منٹ کی تاخیر سے پینل چیئرمین عبدالقادر نائل کے زیر صدار ت شروع ہوا اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کی بات ہے کہ ساڑھے تین سال تک ملک پر مسلط رہنے والے حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان پر کوئٹہ تشریف لائے ہیں ان کے ہمراہ سردار اختر جان مینگل ،وفاقی وزراء بھی ساتھ آئے ہیں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ کو دورویہ بنانے کی وزیراعظم نے آج افتتاح کرلیا انشاء اللہ اب کوئٹہ کراچی شاہراہ ضرور دورویہ بنے گا کیونکہ اس خونی شاہراہ پر اب تک بلوچستان کے سینکڑوں قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ 2018میں عمران خان نے برسراقتدار آتے ہی جس طرح بلوچستان کو نظرانداز کیا موجودہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ بلوچستان کو نظرانداز نہیں کریں گے بلکہ بلوچستان کے عوام کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر شروع ہوگی خواتین اور بچے جو اپنے پیاروں کے انتظار میں ہیں ان کی بازیابی یقینی ہوگی صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے طلبا کے سکالرشپ جو بند کیے گئے تھے ان کی دوبارہ بحالی خوش آئند ہے اس کے ساتھ سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کی سہولیت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ بہت عرصے بعد سردار اختر جان مینگل وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان تشریف لائے ہیں انہوں نے بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے دو مرتبہ ملاقات بھی کرچکے ہیں موجودہ کابینہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کو ملازمتیں ریکوڈیک میں بلوچستان کا حصہ دینے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اس دوران عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کورم کی نشاندہی کی جس پر پانچ منٹ تک کورم کی گنٹھیاں بجائی گئی جس پر پینل چیئرمین نے اجلاس 26اپریل تک ملتوی کردیا اور آج جو 3سرکاری بل پیش ہونے تھے وہ 26تاریخ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے ۔
#/s#

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.