شمالی کوریا کا نیا تجربہ، متعدد کروز میزائل فائر کردیے

0 95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سئیول: شمالی کوریا نے نئے تجربے کے دوران متعدد کروز میزائل
فائر کردیے۔جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ
شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب
فائر کیے۔ نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل
شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے  2 میزائل فائر کیے
تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے نواحی علاقے سے کیا گیا
تھا۔دوسری جانب امریکا کی جوہری  آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن
پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز
کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.