کوئٹہ کراچی شاہراہ خزینی کے مقام پر سڑک حادثہ میں5 افراد شدید زخمی

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات: بلو چستان کے ضلع قلا ت میں کوئٹہ کراچی شاہراہ خزینی کے مقام پر سڑک حادثہ میں5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں خزینی کے مقام پر قلات سے کوئٹہ جاتے ہوئے گاڑی کو ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمدحمزہ، بشیراحمد، ناصر احمد، عبدالغفور اور محمد زمان زخمی ہوگئے زخمیوں میں2و شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔دریں اثنا منگچر لیویز کی جانب سے ایس ایچ او منگچر رسالدار علی اصغر نیچاری زخمیوں کو اپنی نگرانی میں قلات سول ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.