وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حو صلہ عطا کرے۔